17 مارچ، 2026، 11:31 AM

جزیرہ خارک پر حملہ ہوا تو حملہ آور ملک کی تیل و گیس تنصیبات راکھ میں بدل جائیں گی، ایران

جزیرہ خارک پر حملہ ہوا تو حملہ آور ملک کی تیل و گیس تنصیبات راکھ میں بدل جائیں گی، ایران

ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادی جزیرہ خارک پر حملہ کرتے ہیں تو ایران حملہ آور ملک کی تمام تیل اور گیس کی تنصیبات کو تباہ کر دے گا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل شکارچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا گواہ ہے کہ ایران نے امریکہ اور صہیونیوں پر سخت اور کاری ضربیں لگائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام مسلسل جزیرہ خارک پر حملے کی بات کر رہے ہیں۔  

جنرل شکارچی نے شدید دفاعی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ جزیرہ خارک اور اس کے تیل و گیس کے مراکز پر حملہ کرتا ہے، تو ایران قاطعانہ ردعمل دے گا اور جس ملک سے یہ حملہ ہوگا اس ملک کی تمام تیل و گیس تنصیبات کو راکھ میں بدل دے گا۔

ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی تجاوز یا حملے کا سخت جواب دے گا اور اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی مراکز، خصوصاً خارک کے آئل حب، کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔

News ID 1938547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha